وزیر اعظم کا دورہ امریکہ منسوخ

وزیر اعظم کا دورہ امریکہ منسوخ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ لاہور کے بعد اپنا دورہ امریکا منسوخ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ معاون خصوصی طارق فاطمی اب امریکا کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران جوہری سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔ اس موقع پر ان کی اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے بھی ملاقات متوقع تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ لاہور کی وجہ سے اپنا دورہ امریکہ منسوخ کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم خود سانحہ لاہور کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -