سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،دہشتگردوں کا مبینہ سہولت کر گرفتار

سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،دہشتگردوں کا مبینہ سہولت کر ...

لا ہور (شعیب بھٹی ) سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، مبینہ سہولت کارکو حساس ادارو ں نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ر تحقیقاتی ایجنسیز کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جا ر ی ر ہا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔حساس اداروں نے لاہور کے علاقے کاہنہ سے دہشتگردوں کے مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔فون کالز ڈیٹا اور جیو فینسنگ کے ذریعے حساس اداروں نے کاہنہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سہولت کار کو حراست میں لیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے مبینہ سہولت کار کا نام کاشف ہے جو گزشتہ پانچ ماہ سے کاہنہ میں رہائش پذیر تھا۔حساس اداروں نے کاشف کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ جبکہ کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور فرانزک ایجنسی کی ٹیم گزشتہ روز صبح اقبال پارک پہنچی اور جائے وقوع سے دھماکے کے مزید شواہد اکھٹے کئے۔فرانزک ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی آنکھوں اور انگلیوں کی تلاش جاری ہے۔ اس سے حملہ آور کی شناخت آسانی سے ممکن ہو سکے گی۔ تحقیقاتی اداروں کو جائے وقوعہ سے مبینہ حملہ آور کی ایک کھونپڑی بھی ملی ہے۔ فرانزک ٹیسٹ کے بعد حقائق معلوم ہو سکیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آورکی عمربیس سے بائیس برس تھی۔ دھماکے میں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔

مزید : صفحہ اول