حکومت نیشنل ایکشن پلان کو اشتہار میں نہیں عملاً نافذ کرے :بلاول بھٹو زرداری

حکومت نیشنل ایکشن پلان کو اشتہار میں نہیں عملاً نافذ کرے :بلاول بھٹو زرداری

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کو اشتہار میں نہیں عملاً نافذ کرے‘ ملک بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں اس کو فوری نافذ العمل کیا جائے‘ کاؤنٹر ٹیررازم پالیسی پر عمل پیرا ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد ہمارے اور ملک کے دشمن ہیں۔ پیر کے روز بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کاؤنٹر ٹیررازم پالیسی پر عمل کر کے کاؤنٹر ٹیررازم پالیسی پر عمل کر کے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نیشنل ایکشن پلان کاغذات کی حد تک ہی اچھا لگتا ہے۔ دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا کیونکہ دہشتگردی صرف پریس ریلیز اور اشتہارات چلا کر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں عمل نہیں کیا جا رہا۔ نیشنل ایکشن پلان کو ملک بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں فوری طور پر شروع کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا دہشتگرد ہمارے اور پاکستان کے دشمن ہیں جنہوں نے لاہور میں خواتین اور معصوم بچوں کو ٹارگٹ کر کے درندگی کا ثبوت دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -