فروری کے دوران کروڈ پٹرولیم درآمدات میں 42 ملین ڈالرکمی

فروری کے دوران کروڈ پٹرولیم درآمدات میں 42 ملین ڈالرکمی

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ ماہ فروری 2016ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی ملکی درآمدات میں 42 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں فروری 2015ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی ملکی درآمدات کا حجم 166ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ فروری 2016ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی درآمدات کا حجم 124 ملین ڈالر تک کم ہوگیا اس طرح فروری 2015ء کے مقابلہ میں فروری 2016ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی درآمدات میں 42 ملین ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس