کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘ انڈیکس 28پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی‘ انڈیکس 28پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزتیزی کا رحجان دیکھا گیا اورکے ایس ای100انڈیکس32800پوائنٹس سے بڑھ کر32900پوا ئنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب ما رکیٹ میں سرمائے میں5ارب سے زا ئدکا اضا فہ ریکارڈکیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ملاجلا رجحان دیکھا گیا ،سرمایہ کاروں کی سیمنٹ ،توانائی ،فرٹیلائزر سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروبار کے دوران انڈیکس 32988پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر32735پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا لیکن کاروبار کے اختتام سے قبل ہی انڈیکس پوائنٹس کو ریکور کر لیا ۔پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں27.77پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد کے ایس ای100انڈیکس32876.55پوائنٹس سے بڑھ کر32904.32پوائنٹس پرجا پہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس6.59پوائنٹس کے اضا فے سے19145.71پوا ئنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس22550.39پوائنٹس سے کم ہو کر 22543.43پوا ئنٹس پربند ہوا۔پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب46کروڑ41لاکھ33ہزار43 روپے کا اضا فہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68 کھرب 4ارب 36 کروڑ 25 لاکھ96ہزار889روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 9 ارب 82کروڑ67لاکھ29ہزار932 ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز8کروڑ63لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو4ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ10کروڑ92لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیواس روز بھی4ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر339کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،166 میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ49لاکھ95ہزار،پاکستان انٹرنیشنل بلک45لاکھ15ہزار،دیوان موٹرز43لاکھ24ہزار،کے الیکٹرک لمیٹڈ40لاکھ86ہزاراورفوجی سیمنٹ35لاکھ77ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے یونی لیورفوڈزکے بھاؤ میں200روپے اورباٹاپاک کے بھاؤ میں40روپے کا اضا فہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں105روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں60رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

مزید : کامرس