مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ )جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہاہے کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونے والی بعض دیگر فصلات کی طرح ایک اہم اور نقد آور فصل ہے جسے پنجاب اور سندھ میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتاہے لہٰذا اگر پنیری کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے تو کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کیے جائیں تو اس وقت ان کا قد 10سے 12سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگا دیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

مزید : کامرس