وسط اپریل تک گندم کی خریداری کے مراکز کی صفائی و مرمت مکمل کرنے کی ہدایت

وسط اپریل تک گندم کی خریداری کے مراکز کی صفائی و مرمت مکمل کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) محکمہ خوراک نے اگلے ماہ اپریل کے آخر میں فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں شروع کی جانیوالی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو وسط اپریل تک خریداری مراکز کی صفائی ، مرمت و دیگر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ گندم کی خریداری اور باردانہ کے اجراء کے مقررہ شیڈول کااعلان جلد کردیاجائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ ہر خریداری سنٹر پر متعلقہ ضلع کا ڈی سی او کاشتکاروں کے مسائل موقع پر حل کرنے اور دیگر شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ایک ذمہ دار افسر کو سنٹر کوآرڈینیٹر مقرر کرے گا۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی کہ وہ سنٹرز کوآرڈینیٹرز اور معروف کاشتکاروں کے اجلاس بلا کر انہیں حکومت پنجاب کی گندم کی سرکاری خریداری پالیسی کے بارے میں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری گندم کی خریداری ، حفاظت اور چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں کرنے کیلئے خریداری کی تمام سرگرمیوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

مزید :

کامرس -