اقتصادی راہدری منصوبہ،لوہے اور سٹیل کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع

اقتصادی راہدری منصوبہ،لوہے اور سٹیل کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان میں لوہے کی مصنوعات کی سالانہ طلب تقریباً 6.5ملین ٹن ہے جو چین کی سالانہ مجموعی پیداواری استعداد 800 ملین ٹن کے تقریباً ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ لوہے اور سٹیل کی صنعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت آئندہ چند سال کے دوران ملک میں لوہے اور سٹیل کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے شعبہ کی ترقی کے امکانات کی عکاسی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ 6.5 ملین ٹن کی سالانہ طلب پوری کرنے کے لئے پاکستان ہر سال 1.5 ملین ٹن سٹیل درآمد کرتا ہے جس میں سے 70 فیصد چین سے درآمد کی جاتی ہے کیونکہ چین کی قیمتیں دیگرممالک کے مقابلہ میں کم ہیں انہوں نے کہا کہ شعبہ کی ترقی سے درآمدات کو کم کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -