2سال کے دوران کنزیومر فنانسنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا: سٹیٹ بنک

2سال کے دوران کنزیومر فنانسنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا: سٹیٹ بنک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ دو مالی سال کے دوران کنزیومر فنانسنگ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کا بنیادی سبب مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے صارفین کو گاڑیوں کی خریداری اور گھروں کی تعمیر کے لئے دیئے جانے والے قرضوں کی شرح میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2014ء کے دوران بینکوں نے کنزیومر فنانسنگ کی مد میں 31.2 ارب روپے جبکہ مالی سال 2015ء کے دوران 31.3 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے تھے جبکہ جاری مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران گھروں کی تعمیر کے لئے 4 ارب جبکہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے 14 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں ۔ مالی سال 2014ء اور 2015ء کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو بالترتیب 298 اور 180 ارب روپی کے قرضے فراہم کئے تھے اس طرح جاری کردہ مجموعی قرضوں میں سے کنزیومر فنانسنگ کی شرح 10.5 فیصد اور 17.3 فیصد رہی ہے ۔ بینکاری کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران کنزیومر فنانسنگ کی شرح میں اضافہ اور باالخصوص گھر کی تعمیر کے قرضے کے حصول کے لئے صارفین کی جانب سے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مزید :

کامرس -