8ماہ کے دوران تجارتی خسارے کا حجم 15ارب 10کروڑ ڈالر ہو گیا

8ماہ کے دوران تجارتی خسارے کا حجم 15ارب 10کروڑ ڈالر ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 15 ارب 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2015-16ء کے دوران تجارتی خسارے کا حجم 15.10 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ کا حجم 14ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کے فروغ سے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ سٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18ء کے تحت ملکی برآمدات کے حجم میں اضافہ میں معاونت حاصل ہوگی جو ملکی معیشت کے استحکام کے لئے مدد گار ثابت ہوگی۔

مزید : کامرس