کالعدم تنظیم نے حملہ آور کا نام اور تصویر جاری کر دی

کالعدم تنظیم نے حملہ آور کا نام اور تصویر جاری کر دی

  

لاہور( خبر نگار) سانحہ گلشن اقبال پارک کے حملہ آور کا نام صلاح الدین خراسانی بتایا گیا ہے ۔کالعدم تنظیم نے باقاعدہ حملہ آور کا نام اور تصویر جاری کر دی ہے ۔کالعدم تنظیم احرار نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور کا نام صلاح الدین خراسانی ہے اور اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جو خاکہ جاری کیا گیا تھا اس خاکہ سے جاری کردہ تصویر کی خاصی مماثلت ہے ایجنسیوں نے اس بات کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا حملہ آور جس طرح پارک میں داخل ہوا اور ساتھ ساتھ جو افراد اس کی ویڈیو بنا رہے تھے اس ویڈیو کو بھی منظر عام پر لایاجائے گا ۔اس حوالے سے واقعات کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جبکہ کالعدم تنظیم نے ویڈیو کو بھی بہت جلد منظر عام پر لانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -