جرمنی کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد کا اعلان

جرمنی کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی اجلاس کے انعقاد کا ...

  

برلن (اے پی پی) جرمنی آئندہ موسم گرما میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی اجلاس کا اہتمام کرے گا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل ہونے سے روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -