شام کے قدیم شہر کوداعش کے قبضے کے دوران پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کا آغاز

شام کے قدیم شہر کوداعش کے قبضے کے دوران پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شام کے قدیم شہر پالمیرا کوداعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے بعد اب اِس قدیمی مقام کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانا شروع کر دیا گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی حکومت کی فوج نے داعش کے جہادیوں کو شکست دے کر پالمیرا کو بازیاب کروایا ہے۔ اب شہر کے قدیمی و تاریخی ورثے کا جائزہ لینے کے لیے ماہرینِ آثار قدیمہ پالمیرا پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ پالمیرا کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔ اِس شہر کے کئی اہم مقامات کو داعش نے قبضے کے بعد تباہ کر دیا تھا۔شامی صدرنے پالمیرا پر قبضے کو انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -