حوثی ملیشیا نے 9 سعودی قیدیوں کو رہا کر دیا

حوثی ملیشیا نے 9 سعودی قیدیوں کو رہا کر دیا

  

صنعاء (اے پی پی) یمن کے دارالحکومت صنعاء پر قابض حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے 9 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان قیدیوں کی رہائی 109 یمنیوں کی رہائی کے بدلے میں کی گئی ہے۔ یہ یمنی قیدی سعودی حکام نے رہا کیے ہیں۔ قیدیوں کا تبادلہ دونوں ملکوں کی سرحد پر کیا گیا۔ سعودی حکام نے 109 یمنیوں کو لڑائی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔ سعودی عسکری اتحاد نے بھی اپنے نو قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یمن کے پرتشدد تنازعے میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -