جاپان نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ جزیرے پر فوجی تعینات کر دیے

جاپان نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ جزیرے پر فوجی تعینات کر دیے

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے بحیرہ جنوبی چین میں واقع ایک متنازعہ جزیرے پر اپنے فوجی تعینات کر دیے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کو اِس جزیرے کی ملکیت پر چین اور تائیوان کے ملکیتی دعووں کا سامنا ہے۔ جاپانی وزارت دفاع کے مطابق فوجی دستے یوناگونی جزیرے پر تعینات کیے گئے ہیں تا کہ سمندری علاقے میں بحری جہازوں کی ٹریفک پر نگاہ رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ یوناگونی جزیرہ بحیرہ جنوبی جین کے متنازعہ سیناکاکو جزائر سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر کی دوری پر جنوب میں واقع ہے۔ سیناکاکو جزائر بھی جاپان کے زیرانتظام ہیں اور چین بھی اِن پر حقِ ملکیت جتاتا ہے۔ حالیہ مہینوں میں جاپان نے اپنے جنوب مغربی جزائر میں دفاعی سرگرمیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

مزید : عالمی منظر