بھارتی فوجی کشمیر کی ہر آواز اور ہر انسان کو بزور طاقت دبانا چاہتے ، یاسین ملک

بھارتی فوجی کشمیر کی ہر آواز اور ہر انسان کو بزور طاقت دبانا چاہتے ، یاسین ملک

  

سری نگر(کے پی آئی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیر کی ہر آواز اور ہر انسان کو بزور طاقت دبانا چاہتے ایک بیان میں یاسین ملک نے پولیس کی جانب سے مائسمہ اور کوکربازار میں پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور فورسز یہاں ہر آواز اور ہر انسان کو بزور طاقت دبانا چاہتے ہیں جس کا ایک بار پھر مظاہرہ آج مائسمہ اور کوکربازار کی احتجاجی خواتین پر کیا گیا ہے۔یاسین ملک نے اس واقع میں زخمی ہونے والی خواتین کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -