ہندوارہ، کنگن، اوڑی اور کرناہ سمیت متعدد علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات تباہ

ہندوارہ، کنگن، اوڑی اور کرناہ سمیت متعدد علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات تباہ

  

سری نگر(کے پی آئی)حالیہ بارشوں کی وجہ سے بالائی علاقوں میں مٹی کے تودے گرآنے اور زمین کھسکنے سے ہندوارہ، کنگن، اوڑی اور کرناہ سمیت متعدد علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ،جبکہ متعدد کنبے گھر بار چھوڑ کرمحفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔۔جواہر ٹنل کے دونوں اطرف گزشتہ دوروز سے جاری موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ اگر چہ تھم گیا ہے ، تاہم سنیچر کی صبح شمالی کشمیر کے کئی میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ جواہر ٹنل ، بانہال اور شیطانی نالہ کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔حالیہ بارشیں شروع ہونے کے ساتھ ہی وادی اور جموں خطے کے مختلف علاقوں میں زمین کھسکنے اور پسیاں گرآنے کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے اور اس کی وجہ سے متعدد بستیاں بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔۔شمالی کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے ایک واقعہ میں سلام الدین کھٹانہ اوع گلاب الدین کھٹانہ نامی دو سگے بھائیوں کے رہائشی مکانات مکمل طور تباہ ہوئے جبکہ 10دیگر مکانوں کو نقصان پہنچا۔تباہ شدہ مکانات میں رہنے والے افراد خانہ بال بال بچ گئے اور واقعہ کے بعد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -