کینساس کے جنگل کی آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد طلب کر لی گئی

کینساس کے جنگل کی آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد طلب کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کینساس(کے پی آئی)امریکی ریاست میسوری میں جنگل میں لگی تاریخ اب تک کی سب سے شدیدآگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی مدد لی گئی ہے تاکہ بھڑکتی ہوئی آگ پر پانی یا اولے برسائے جاسکیں۔ 4 یو ایچ ۔ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کینساس نیشنل گارڈز سے عارضی طور پر حاصل کرکے انھیں آگ پر قابو پانے کی کارروائی کے لئے تعینات کردیا گیا ہے۔ جنگل میں گزشتہ منگل سے مسلسل آگ بھڑک رہی ہے جس کی وجہ سے اوکلاہوما اور جنوبی کینساس کے 1600مربع کیلو میٹر کے رقبہ کی ہر چیز جل کر راکھ ہوچکی ہے۔ کم از کم دو مکان تباہ اور چند مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوئی سنگین انسانی زخمیوں کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کم از کم دو ہیلی کاپٹرس ڈھائی ہزار لیٹر بکٹ پانی بھڑکتی ہوئی آگ پر برساچکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق قومی گارڈز نے بھی ٹینکر ٹرکس کے ذریعہ زمینی سطح پر آگ بجھانے میں مدد شروع کردی ہے۔ قومی محکمہ موسمیات کے مطابق اوکلاہوما کی سرحد سے متصل جنگل میں آگ بھڑک رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -