تین روسی فوجی ہیلی کاپٹر شام سے واپس روانہ

تین روسی فوجی ہیلی کاپٹر شام سے واپس روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس کے3 بڑے فوجی ہیلی کاپٹر شام سے واپس روانہ ہو گئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے سرکاری ٹیلی وژن چینل نے ان تین بڑے ہیلی کاپٹروں کی واپسی کو رپورٹ کیا ہے۔ ان کے ساتھ انجینئروں اور ٹیکنیکل سٹاف کو بھی روس روانہ ہوا ہے۔ روسی ہیلی کاپٹروں کی واپسی صدر پیوٹن کے اْس اعلان کا حصہ ہے، جس میں انہوں نے شام سے زیادہ تر روسی فوجیوں کی واپسی کا کہا تھا۔ روس نے اپنا فوجی عملہ شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی حملوں کے درمیان تعینات کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -