ترک ساحلی محافظوں نے یونان جانے والے مہاجرین کی کشتیوں کو روک لیا

ترک ساحلی محافظوں نے یونان جانے والے مہاجرین کی کشتیوں کو روک لیا

  

انقرہ (اے پی پی) ترک کوسٹ گارڈز نے یونان پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی ایک درجن کشتیوں کو روک لیا ۔ ان میں زیادہ تر افراد کا تعلق میانمار سے تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک مہاجر دوہگان کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اور وہ ہجرت پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ ترکی نے حالیہ چند دنوں میں اپنے ساحلی علاقوں اور سمندر کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے مطابق ترکی کو اپنے ہاں سے یورپ پہنچنے کے خواہش مند افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -