دلائی لامہ کے جانشین کا حتمی تعین سرکاری طور پر کیا جائے گا،چینی حکومت
بیجنگ (اے پی پی) چینی حکومت نے دلائی لامہ کے مرنے کے بعد دوبارہ جنم لینے کے تصور پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تبتی عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تازہ بیان میں چینی حکومتی عہدیدار نے دلائی لامہ کو ایک خطرناک علیحدگی پسند بھی قرار دیا۔ تبتی بدھ مت کی روایت کے مطابق سینیئر ترین لامہ کی رحلت کے بعد وہ ایک بچے کی صورت میں دوبارہ جنم لیتا ہے۔ چین کی کمیونسٹ حکومت کا کہنا ہے کہ اِس روایت کا آگے بڑھنا درست ہے لیکن جانشین کا حتمی تعین چینی حکومت سرکاری طور پرکرے گی۔واضح ر ہے کہ چین کے خلاف 1959ء میں شروع ہونے والی پرتشدد تحریک کے دوران دلائی لامہ فرار ہو کر بھارت میں مقیم ہو گئے تھے۔