اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 12 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 12 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا

  

الخلیل (این این آئی) اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 12 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہند عبدالرؤف محمد الجعبری کی رہائی اتوار اور سوموار کی درمیانی شب عمل میں لائی گئی۔رہائی پانیوالے فلسطینی شہری الجعبری کا آبائی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔قبل ازیں مہند الجعبری کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اسرائیلی حکام ک جانب سے انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ الجعبری کو رہائی کے بعد جلد ہی خاندان کے حوالے کردیا جائیگا۔مہند الجعبری کو صہیونی فوجیوں نے 28 مارچ 2003 ء کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سے تعلق اور اسرائیل کیخلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -