بیت المقدس، پتھراؤ سے اسرائیلی فوجی زخمی، کار تباہ ہوگئی

بیت المقدس، پتھراؤ سے اسرائیلی فوجی زخمی، کار تباہ ہوگئی

  

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم فلسطیینی شہریوں کی جانب سے کئے گئے پتھراؤ کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ پتھراؤ سے اس کی گاڑی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یہودی فوجی مشرقی بیت المقدس میں شاہراہ انفاق پر اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں سڑک پرسفر کررہا تھا کہ اس دوران نقاب پوش افراد نے گاڑی پر سنگ باری شروع کردی۔ زخمی اسرائیلی فوجی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی مرہم پٹی کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -