بھارتی فوجی عسکریت پسندوں کی تلاش کے بہانے شہریوں پر ظلم و جبر ڈھارہے ہیں

بھارتی فوجی عسکریت پسندوں کی تلاش کے بہانے شہریوں پر ظلم و جبر ڈھارہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی)عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی عسکریت پسندوں کی تلاش کے بہانے شہریوں پر ظلم و جبر ڈھارہے ہیں اس سلسلے کو ختم کیا جانا چاہیے ۔ انجینئر رشید نے ظفر کھنی لنگیٹ میں 6 بھارتی فوج کی آر آرکے انچارج میجر کی طرف سے سجاد احمد بٹ کو شدید زد کوب کرنے اور اس سے نیم مردہ حالت تک پہنچانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ معاملے کی فوری تحقیقات کرنے اور ملوث افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں انجینئر رشید نے کہا کہ ککروسہ ہندوارہ میں قائم 6آر آرکا کیمپ عام لوگوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے اور اس کیمپ سے گزرنے والی ہر گاڑی یا شخص کی کسی نہ کسی بہانے تذلیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، آج رات کے وقت متعلقہ کیمپ کے اہلکاروں نے ظفر کھنی گاں کا محاصرہ کیا اور صبح 6 بجے گاں کے لوگوں کو جمع کرنے کے بعد وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا بہانہ کرکے تلاشی مہم شروع کی۔ متعلقہ میجر نے چند جوانوں کو اپنے ساتھ تلاشی کے بہانے لیا اور جب تلاشی کے بعد وہاں کچھ نہ ملا تو انہوں نے سجاد احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ نامی 18سالہ جوان کو ایک الگ مکان میں لیکر اس سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے اس کی سانس رک گئی اور اس کے ناک اور منہ سے خون بہنا شروع ہوگیا۔
سجاد کو ضلع ہسپتال ہندوارہ میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت دیکھ کر اس سے سرینگرصدر ہسپتال منتقل کیا۔

مزید :

عالمی منظر -