وزیراعظم کو ترک صدر کا ٹیلیفون لاہور میں دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو ٹیلیفون کیا اور لاہور میں دہشت گردی کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو بتایا کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لہذا اب وہ بچوں اور خواتین جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین عالمی چیلنج بن چکی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ ترکی کو بھی اسی لعنت کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے انقرہ میں حالیہ واقعہ سمیت ترکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔