قتل کے مجرم کو آج ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں پھانسی دی جائیگی

قتل کے مجرم کو آج ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں پھانسی دی جائیگی

سرگودھا( بیورورپورٹ)قتل کے مجرم کو آج ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں پھانسی دی جائیگی جیل ذرائع کے مطابق قتل کے مجرم غضنفر علی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے پر اسے آج تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا سرگودھا جیل میں غضنفر علی کو پھانسی دینے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے گزشتہ روز غضنفر علی کے لواحقین نے اس سے آخری ملاقات کی غضنفر علی نے اپنے لواحقین کو نصیحت کی کہ جرم کا الزام بھیانک ہی ہوتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر