منظور وٹوکی جناح ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

منظور وٹوکی جناح ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

لاہور( جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کی جناح ہسپتال میں عیادت کی ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے خون کے عطیات دیئے۔ بعد ازاں میاں منظور احمد وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گڑی میں پیپلز پارٹی لواحقین کے ساتھ ہے حکومت ایسی کاروائیوں کے پس پردہ حقائق کی تہہ تک پہنچے اور اس کا سدِباب کرے، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے عوام کے جان و مال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے دہشت گرد کسی رعایت مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوم متحد ہے حکومت امن کے قیام کے لئے جو بھی اقدامات کرنا چاہتی ہے اس میں تاخیر نہ کرے، قوم کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہی ہے حکومت اور سکیورٹی فورسز کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی خرم جہانگیر وٹو، جہاں آرا وٹو، عابد حسین صدیقی ، سہیل ملک، میاں عبدالوحید، حق نواز خان ملک احتشام الحسن، علامہ یوسف اعوان، یاسر بارا، موسیٰ کھوکھر، بشریٰ ملک کے علاوہ دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : صفحہ آخر