لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے ،ڈاکٹرنفیسہ شاہ

  

خیرپور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے پیپلز پارٹی اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن کمیٹی ٹھیڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ شہید رانی بے نظیر بھٹو کو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان میں جموریت اور تقری و خوشحالی کے لیے شہادتیں اور قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب میں پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹونے پاکستان کو آئین دینے کے ساتھ ملک میں انقلاب برپا کیا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب بے سہارا ، ہاریوں اور کسانوں کو ان کے حقوق دلائے اور ان کی ترقی خوشحالی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب میں غریب اور بے سہارا افراد کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے بجائے 2 ارب روپے اورنج ٹرین پر خرچ کررہی ہے دریں اثناء رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے وومین کالج خیرپور میں وومین فسیٹیول کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالوں پر جاکر اشیاء میں اپنی خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیاجبکہ ٹھیڑی پل کے قریب روڈ اور گوٹھ سمنگ میں 40 لاکھ روپے کی لافت سے تعمیر ہونے والے وٹرنری اسپتال کا افتتاح کیا اس موقع پر سید امجد علی شاہ، علی شیر مکول، محمد حاجن سمنگ ،رمیز سومرو اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -