گلشن اقبال پارک میں د ھما کہ،خفیہ ایجنسیوں کی کا ر گردگی پرسوا لیہ نشا ن
لا ہور (وقائع نگار )گلشن اقبال پارک میں ہو نے وا لے د ھما کہ کے بعد وفا قی اور صو با ئی ایجنسیو ں کی کا ر گردگی سوا لیہ نشا ن بن کر ر ہ گئی ہے۔اتور کے روز ہو نے وا لے د ھما کہ کے بعد کاؤنٹر ٹیررا زم د ہشت گردی کی رو ک تھا م کے لئے بنا ئی گئی فور س اور سپیشل برا نچ اور دوسری ایجنسیا ں اس با ت کا تعین نہیں کر سکی کہ خو د کش بمبا ر کس طر یقہ سے جا ئے و قوعہ پر پہنچا، اس کی معاونت کس نے کی،دھماکہ خیز مواد کس طرح شہر میں آیا اور خودکش جیکٹ کس طرح پہنچائی گئی جبکہ ان ایجنسیو ں پرسالانہ ار بو ں روپے کے فنڈ خر چ کئے جا تے ہیں تاکہ د ہشت گردی کی رو ک تھام کی جا سکے تا ہم اتوا ر کے روز ہو نے وا لے د ھما کہ کے کسی اعلیٰ ا فسر کو اطلا ع نہیں تھی اور جس ا فسر سے بھی اس با ر ے میں با ت کی گئی وہ کہتا رہا کہ واقع کی پیشگی اطلاع نہیں تھی جبکہ دھماکہ سے چند گھنٹے قبل پولیس کی جانب سے شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا جانا اس مر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ مو جود تھا ۔