دہشتگرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،روبینہ سلہری

دہشتگرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،روبینہ سلہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق ایم پی اے روبینہ سلہری نے لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ کی سختی سے مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں،اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں کر کے عوام کو ڈرایا نہیں جا سکتا،عوام اور پاکستان کے تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں،لاہور واقعہ حال ہی میں را کے ملزم کی گرفتاری کا رد عمل ہو سکتا ہے،معصوم بچوں اور بچیوں کی حلاکت نے پوری قوم کو ایک دفعہ پھر دھشتگری کے خلاف متحد کر دیا ہے,روبینہ سلہری نے اپنے بیان میں شہید ہونے والوں کے لیے بلند درجات اورلواحقین کیلئے صبر کی دعا کی.اللہ تعالی لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -