لاہور دھماکہ حکومتی ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے،چودھری سرور

لاہور دھماکہ حکومتی ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماچودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کے دوران تین سالوں میں254افراد کی ہلاکت حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے‘ رینجرز اور پاک افواج کو پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کر نی چاہیں قوم انکے ساتھ ہے،دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ‘دہشت گرد دھماکوں سے پاکستان کی کو آواز کو نہیں دبا سکتے ‘دہشت گردوں کی لاہور جیسے شہرمیں دہشت گردی حکومت ناکامی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمدسرور نے کہا کہ حکمران دہشت گرد ی کے خاتمے کیلئے صرف باتیں کر رہے ہیں ۔نہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے مگر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کے جانوں مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور یہاں پر مکمل امن کاقائم کیا جائے مگرمسلم لیگ(ن) پنجاب میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائیوں میں سنجیدہ نہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -