قصور کے نواحی گاؤں بھاگیوال کے دو شہداء مقامی قبرستان میں سپرد خاک

قصور کے نواحی گاؤں بھاگیوال کے دو شہداء مقامی قبرستان میں سپرد خاک

قصور(بیورورپورٹ)سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالے قصور کے نواحی گاؤں بھاگیوال کے استخار احمد اور محمد امجدکی نماز جنازہ گاؤں بھاگیوال میں ادا کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں،ڈی سی او قصور سلمان غنی ،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی ،اور علاقہ کی شخصیات نے شرکت کی ،اورشہید ہونیوالے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں دوسری جانب سانحہ گلشن اقبال پارک کے دلخراش واقعہ میں شہید ہونیوالوں کے اظہار غم میں قصور کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں اور نجی پرائیویٹ سکول مکمل طور پر بند رہے اور ضلع بھر میں قصور کی عوام کے دلوں پر افسوس کی لہر رہی۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے قصور محمد شاہد کی زیر صدارت ہونیوالے ہنگامی اجلاس جس میں ٹی ایم او قصور حاجی رائے محمد منشاء ،باؤنیامت علی و دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر محمد شاہد نے ڈی سی او قصور سلمان غنی کی ہدایات پر قصور میں ہونیوالی جشن بہاراں کی تقریبات کو ملتوی کر دی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر