سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید تین بہن بھائی شرقپور میں سپرد خاک
فیروز والہ (نامہ نگار) سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید ہونے والے شرقپور کے تین نو عمر سگے بہن بھائیوں کو شرقپور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا محرومین کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران ایس پی انوسٹی گیشن رانا ممتاز احمد ڈی ایس پی فیروز والہ احسان الہیٰ کھوکھر ، ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما رانا عتیق انور اور میاں عبدالروف کے علاوہ علاقہ کی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب محنت کش عنایت علی کے دو بیٹوں سمیع اللہ عمر 11سال ، مجاہد علی عمر 6سال اور عروج بی بی عمر 13سال کے جنازے جب ان کے گھر سے اٹھے تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا خواتین نوجوان بچے دھاڑیں مار کر روتے رہے محرومین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا علاقے میں سارا دن سوگ کا سماں رہا ادھر ایم پی اے پیر اشرف رسول ، ضلعی رہنما رانا عتیق انور اور پولیس افسران نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ پوری حکومت اس سانحہ میں افسودہ ہے اور حکومت دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ۔معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو حکومت آخری انجام تک پہنچا کر رہے گی۔