روز نامہ پاکستان کے سینئر سٹاف رپورٹرزاہد علی خان سپرد خاک

روز نامہ پاکستان کے سینئر سٹاف رپورٹرزاہد علی خان سپرد خاک

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)روز نامہ پاکستان کے سینئررپورٹر،لاہور پریس کلب کے لائف ممبر ، معروف صحافی زاہد علی خان مرحوم کو گزشتہ روزوینس ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے آج 29مارچ کوبعداز نماز ظہر ان کی رہائش گاہ81-Bوینس ہاؤسنگ سکیم میں قرآن خوانی ہوگی اور رسم قل ادا کی جائے گی ۔زاہد علی خان مرحوم کی نماز جنازہ میں ان کے عزیزواقارب ،صحافیوں ،پولیس کے نمائندوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ میں روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی،معروف صحافی اوراینکر پرسن افتخار احمد،قومی ڈائجسٹ کے مینجنگ ایڈیٹر علی شامی ،لاہور پریس کلب کے صدرشہباز میاں،سیکرٹری شاداب ریاض، روزنامہ پاکستان میں مرحوم کے رفقاء کار جمیل قیصر،سعید چودھری ،عباس تبسم ،نعیم مصطفی ،عتیق الزمان بٹ،میاں اشفاق انجم،محمد ارشد،کامران مغل، یونس باٹھ،عامر بٹ ،شعیب بھٹی ،نواز سنگرا ،حاجی ندیم ،عمر شریف، علی رضا کے علاوہ سینئر صحافیوں محمد فاروق،عطااللہ،نعیم اقبال،ندیم چودھری ،پنجاب پولیس کے نمائندگان انور سعید کنگرہ، نایاب حیدر،حماد رضا،علی نواز،چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر،اطہر علی خان ،شہباز جندران ،ناصر اقبال خان،عارف بٹ،آصف چودھری ،آصف بٹ ،معین اظہر بھی موجود تھے ۔مرحوم کچھ عرصہ سے علیل اور جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی عمر70سال کے قریب تھی تھی وہ کم و بیش نصف صدی تک صحافت کے شعبے سے وابستہ رہے ۔مرحوم کے دو بیٹے فرحان علی خان اورحاذق علی خان بھی شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -