سانحہ لاہور:سندھ میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا

سانحہ لاہور:سندھ میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ لاہور میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد پیر کو سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔سندھ حکومت کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں بھی ایک روزہ سوگ منایا گیا۔اس موقع پرسندھ اسمبلی، ہائیکورٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا جبکہ سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے بھی یوم سیاہ منایا۔وکلاتنظیموں کے دفاتر اور عدالتوں پر سیاہ پرچم لہرایا گیا جبکہ وکلا بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہو ئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول