زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چوہدری شفیق

زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چوہدری شفیق

  

صادق آباد(نمائندہ پاکستان ) صوبائی وزیر صنعت تجارت وسرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے کاشتکار وزمیندار بہت محنتی اور جفاکش ہیں جو بہتر پیداوار کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

زراعت کے فروغ ، کسان بھائیوں اور لائیو اسٹاک فارمرز کی فلاح وبہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے 100ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بلاتفریق کسانوں کو 2لاکھ روپے کی سبسڈی سے گرین ٹریکٹر دیئے اور غریب، بیوہ خواتین کو جن کے بچے سکول میں زیر تعلیم ہیں انہیں مفت گائے، بھیڑ اور بکریاں دی گئیں تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروزمینداروں کو چار چار ایکڑ اراضی کے لئے اعلیٰ کوالٹی کا بیج فراہم کیا جس سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ انجمن کاشتکاراں کے صوبائی نائب صدر چوہدری محمد یسین، میاں علی اکبر، چوہدری قاسم یعقوب ، چوہدری وقاص شفیق پپا، میاں خادم حسین، عمران صابر چیمہ،قدوس مجاہد، ودیگر موجود تھے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے صادق آباد کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کروڑوں روپے کے منصوبوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے مزید نئے منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہو جائیگا ‘ حلقہ پی پی 296کی تعمیر وترقی کیلئے مزید کروڑوں روپے کے فنڈز مہیا کیے جائینگے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے ملاقات کرنیوالے چک 12این پی کے وفد جسکی قیادت نومنتخب کونسلر چوہدری طاہر ضیاء کررہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘وفد میں معروف زمیندار چوہدری ولید مقصود‘ چوہدری اصغر علی‘ چوہدری عاصم‘ چوہدری بابر‘ نثار احمد‘ چوہدری شاہد ودیگر شامل تھے ۔ چوہدری محمدشفیق نے کہاکہ موجودہ حکومت نے شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں سٹرکوں کو کشادہ کر دیا ہے ۔ اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) حافظ عبدالرزاق‘ چوہدری خلیل احمد‘ حاجی عبدالقیوم‘ زبیر افضل چوہدری‘ حاجی خادم حسین‘چوہدری محمد یسین و دیگر رہنما بھی موجود تھے، دریں اثناء چک 12این پی کے وفد نے صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -