انسداد دہشتگردی عدالت،وکلاء ہڑتال کے باعث متعدد مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت،وکلاء ہڑتال کے باعث متعدد مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف وکلاء ہڑتال کے باعث انسداداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت، دھماکہ خیز مواد برآمدگی ، قتل اقدام قتل ، پولیس مزاحمت کے مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، عدالت نے تھانہ رتہ امرال میں فائرنگ کرکے وکیل کے بھائی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان انس وغیرہ کیس کی سماعت 4اپریل، تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اشرف وغیرہ کیس کی سماعت 6اپریل، تھانہ سول لائن میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم الطاف حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت 29مارچ، تھانہ ٹیکسلا میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ملزمان امجد علی وغیرہ اور نعمان شاہ وغیرہ کیس کی سماعت 5اپریل ، تھانہ مورگاہ میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزم اعتزاز کیس کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید : کراچی صفحہ اول