میٹروبس منصوبہ کے متاثرین کو 2ارب 65 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوگئی، غلام مصطفی گجر

میٹروبس منصوبہ کے متاثرین کو 2ارب 65 کروڑ روپے کی ادائیگی ہوگئی، غلام مصطفی ...

ملتان(نمائندہ خصوصی )لینڈ ایکو زیشن کلکٹر ایم ڈ ی اے چوہد ری غلا م مصطفی گجر نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصو بے کے متا ثر ین کو 2 ۔ ار ب 65 کروڑ رو پے کی ادائیگی کر دی گئی ہے ۔گز شتہ رو ز متا ثر ین کو ادا ئیگی کے با ر ے میں تفصیلا ت بتا تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس پرا جیکٹ کیلئے حا صل کی گئی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ارا ضی کے 906 یونٹ تشکیل دئیے گئے اور ہر یو نٹ میں ایک سے 12 تک حصہ دا ر شا مل ہیں ۔انہوں نے بتا یاکہ ان میں سے 756 یونٹ کی ادائیگی کر دی گئی . جبکہ تقر یبا 150 یونٹ کی ادا ئیگی با قی ہے ۔ایل اے سی نے بتا یا کہ150 میں سے 5 5 یونٹس کی فائلیں محکمہ ریو نیو کو تصد یق کیلئے ارسا ل کی گئی ہے جبکہ باقی متا ثر ین کے عدالت میں قیمتو ں کی شر ح اورورا ثت کے مسائل کے حوا لے سے کیس چل رہے ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ میٹرو بس رو ٹ پر 1117 کرا یہ دار دکاندارو ں کو فی دکاندار کو ایک لا کھ بیس ہزار روپے کے حسا ب سے 13 کروڑ 40 ہز اررو پے بطو ر گڈول کے دئیے جا چکے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر