اسلام آباد، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوسرے دن بھی معطل رہی
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوسرے دن بھی معطل رہی ، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ میٹرو سٹاف اپنے اپنے سٹیشنوں پر دفتروں کے دروازے بند کر کے پرسکون طریقے سے بیٹھے رہے، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی درمیان میٹرو کا یہ حسین سفر شروع ہوئے ابھی ایک سال ہی گزرا تھا کہ پر تشدد مظاہرین کے ایک وار نے رواں دواں میٹرو کا پہیہ روک دیا، راولپنڈی سے اسلام آبادکے ریڈ زون کا رخ کرنے والے مظاہرین نے جناح ایو نیو سے گزرتے ہوئے میٹرو کے اسٹیشن پر دھاوا بول دیا،جنگلے کو توڑتے ہوئے اسٹیشن کے اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی، میٹرو بس کی بندش کو تین دن ہو چکے ہیں، شہریوں کی مشکلات ہر اگلے روز بڑھتی جا رہی ہیں ، میٹرو بس جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں زندگی رک سی گئی ہے، شہری اس کی جلد بحالی کے منتظر ہیں۔