ملتان کے قریب چولستان طرز کی پہلی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کل ہوگی

ملتان کے قریب چولستان طرز کی پہلی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کل ہوگی

  

ملتان( خصوصی رپورٹر)چولستان جیپ ریلی کی طرز پرملتان کے قریب صحرائے تھل میں پہلی دفعہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی اپنی مدد آپ کے تحت کل ہوگی ریلی کے انتظامات ملتان سے تعلق رکھنے والے مختلف موٹرریسرزکررہے ہیں جبکہ اس کے انتظامات کوحتمی شکل دینے اور تعاون کیلئے انہوں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

نے ڈی سی او مظفر گڑھ سے خصوصی میٹنگ کی ملتان سے تعلق رکھنے والے موٹر ریسراسد حسن ، شادی خیل جوچولستان جیپ ریلی میں بھی حصہ لیتے ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیپ ریلی کاٹریک 36کلو میٹر سے زیادہ صحرائی علاقہ میں ہوگا جو ملتان کے قریب قلع مظفر گڑھ میں رنگ پور سے موضع پیتل منڈا میں ہے اس ریس میں40سے زیادہ موٹر ریسرحصہ لے رہے ہیں جبکہ اس میں پری پیڈ اورسٹاک گاڑیوں کی چارچارکیٹگریز بنائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آج 29مارچ کو گاڑیوں کی چیکنگ اورپھر روٹ ریلی فائنل ہوگی۔کھلاڑیوں اورینوی گیئرز کامیڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔ مختلف زوننر میں تقسیم کیاگیاہے ۔ اسد خان نے کہاکہ اس ریلی کے قوانین ہی لاگو ہونگے اورہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ سے اس کاروٹ بڑھاکر اس کو تسلسل سے جاری رکھاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -