لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرنے‘ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرنے‘ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ میں لاہور ہائیکورٹ کا نام تبدیل کر نے اور جنوبی پنجاب کیلئے الگ ہائیکورٹ کے قیام کی درخواست پر سماعت ہڑتال کی وجہ سے غیر معینہ مدت (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

تک ملتوی کردگئی ہے تفصیل کے مطابق ملتان کے رہائشی شہباز گورمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انصاف کے حصول کے لئے دور دراز کا سفر کر کے ملتان آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس طرح کئی مقدمات کے لئے لاہور کا رخ کرنا پڑتا ہے نیز فنڈز ملازمتوں اور دیگر معاملات میں بھی محرومی کا سامنا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -