بلوچستان کی بہتری کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، رؤف ساسولی

بلوچستان کی بہتری کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، رؤف ساسولی

  

ملتان ( سٹی رپورٹر ) جمہوری وطن پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما رؤف ساسولی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت جن (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

حالات سے دوچار ہے ایسے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،مذہبی سکالر اور سول سوسائٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک وقوم کی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور حکومت بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ،قوم پرست،علاقائی رہنماؤں چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہیں یا باہر ان سب کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے اور ان کی مثبت تجاویز پر بہتری کے لئے عملدرآمد کیا جا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جذباتی اور بے راہ روی پر چلنے والے نوجوانوں کو علماء کرام اور مذہبی سکا لر تبلیغ کریں تاکہ نئی نسل بے راہ روی کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے جس طرح سے فصلات اور باغات کی تباہی ہو ئی ہے مشکل کی اس گھڑی میں حکومت حقیقی معنوں میں متاثرہ کا شت کا روں کے دکھ میں شریک ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بہتری کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -