سماجی تنظیم عہد آرگنائزیشن نے بھٹہ پر محبوسان 3 فیملیوں کو بھٹہ مالک کی قید سے آزاد کروادیا

سماجی تنظیم عہد آرگنائزیشن نے بھٹہ پر محبوسان 3 فیملیوں کو بھٹہ مالک کی قید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان کی سماجی تنظیم عہد آرگنائزیشن نے بھٹہ پر محبوسان 3 فیملیوں کو بھٹہ مالک کی قید سے آزاد کروایا۔ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
بھٹہ مزدور محمد رمضان نے چند روز پہلے عہد آرگنائزیشن سے قانونی مدد کیلئے رابطہ کیا اور ملک محمد اکرم بھٹی ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست میں کہا کہ شاہد بھٹہ کمپنی پر 3 فیملیوں کو بھٹہ مالک ملک شاہد نے قید کیا ہوا ہے اور صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کام کروانے کے بعد دوبارہ کمروں میں بند کردیتا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بذریعہ بیلف آرڈر جاری کئے جن کو ملک شاہد بھٹہ کمپنی سے بازیاب کروا کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مزدوروں کو آزاد کردیا۔