عدالت عالیہ کے ججز سے ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کی ملاقات انصاف فراہمی کے باہمی تعاون پراتفاق

عدالت عالیہ کے ججز سے ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کی ملاقات ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کے نو منتخب عہدیداران نے ججز سے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ملاقات کی اس موقع پر سینئر جج جسٹس قاسم خان، جسٹس محمد کاظم رضا شمسی، مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس عبادالرحمن لودھی، جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں،جسٹس شاہد مبین، جسٹس مشتاق احمد تارڈ، جسٹس اسلم جاوید منہاس، جسٹس شہرام سرور چوہدری،صدر ہائیکورٹ بار شیخ جمشید حیات، جنرل سیکریٹری چوہدری عمر حیات ، صدر ڈسٹرکٹ بارعظیم الحق پیرزادہ فرزانہ کوثر،میاں خالد نعیم محمد حسین بابر، طاہر چوہدری،فخر رضا ملانہ، فرخ عزیز لنگاہ، صبغت الحسنین، شکیل چوہدری،عبدالسلیم چوہدری،محمد ارشد جاوید، اور منظور حسین بھٹہ شریک تھے اس موقع پر بار اور بنچ کے روابط کو مزید مضبوط کرنے اور سائلین کو جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ انصاف فراہم کرنے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا وکلاء کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -