حکومت نے پارکو کیخلاف کاروائی نہ کی تو 5 اپریل کو دھرنا دینگے ‘جمشید دستی

حکومت نے پارکو کیخلاف کاروائی نہ کی تو 5 اپریل کو دھرنا دینگے ‘جمشید دستی

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے پارکو انتظامیہ قصبہ گجرات کے خلاف کارروائی نہ کی تو 5اپریل کو پارکو گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کی لانچنگ کر دی گئی‘ جبکہ پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان 30مارچ کو لاہور میں(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کول پاور پلانٹ زبر دستی مظفرگڑھ میں لگانا چاہتی ہے۔ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر رانا راشد علی، رانا سہیل فرزند، راؤ مسعود، ملک اصغر، زاہد حسین، عبدالحمید ارائیں، ڈاکٹر نذر جتوئی، وزیر موہانہ، مختیار حسین ، خضر حسین شاہ سمیت عوامی راج پارٹی کے کارکن موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -