معذور افراد کی رجسٹریشن کاعمل مکمل ،ملتان میں700کو خدمت کارڈ جاری

معذور افراد کی رجسٹریشن کاعمل مکمل ،ملتان میں700کو خدمت کارڈ جاری

  

ملتان (خاتون رپورٹر ) صوبہ بھر میں14 ہزار معذور افرادرجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا، ملتان میں سوشل ویلفیئر نے 5 700معذور اور مستحق افراد کو خدمت کارڈ جاری کر دیئے اس کے علاوہ خصوصی کارڈ کے فوری اجراء کیلئے محکمہ سوشل ویلفےئرکا رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

خدمت کارڈ پہلے مرحلے میں نابینا افراداور مستحق افراد کو دیئے جارہے ہیں جبکہ خدمت کارڈ کے حامل افراد کو حکومت کی جانب سے 1200ماہوار اعزایہ اور دیگر سہولیات دی جائے گی اس کارڈ کے حامل افراد کو سرکاری نوکریاں ،ٹرین کے سفر میں خصوصی رعایت ،ایجوکیشن کوٹہ سے تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیا ت مہیاں ہونگی جبکہ معذور افراد کواپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں افسران سے ملاقات میں بھی آسانی ہوگی ۔ اس کے علاوہ شجاع آباد میں بھی لوگوں کو خدمت کارڈ دیئے جارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -