حکومت دہشتگردوں کیخلاف سخت اقدامات کرے، سیاسی ومذہبی رہنما

حکومت دہشتگردوں کیخلاف سخت اقدامات کرے، سیاسی ومذہبی رہنما

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاہور میں خودکش بم دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب پر پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ‘وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات خان بوسن ‘ایم این ا ے عبدالغفار ڈوگر‘جماعت اسلامی جنوبی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کنورمحمد صدیق نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے‘’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے‘ظالموں کو معصوم بچوں پر بھی ترس نہ آیا‘اس واقعہ کی مذمت الفاظ میں ممکن نہیں‘دہشتگرد پوری انسانیت کے مجرم ہیں‘حکومت عملی اقدامات کرے اور دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے‘ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے‘وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ معصوم بچوں ‘خواتین سمیت بے گناہ افراد کی جان لینے والے سفاک دہشتگرد اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے‘حکومت دہشتگردوں کی سرکوبی کر رہی ہے‘ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے‘کوئی دہشتگرد نہیں بچے گا‘وزیر اعظم نواز شریف نے دکھی دل سے قوم سے خطاب کیا ہے ‘ایم این اے عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ اس سانحہ نے عوام کے دل ہلادئیے ہیں‘حکومت دہشتگردوں کے پیچھے ہے ‘ان کو کسی صورت میں نہیں چھوڑے گی‘دہشتگردی ملک و قوم اور اسلام کے خلاف سازش ہے‘وزیر اعظم کا خطاب قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے‘جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق نے کہا کہ ہم اس دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں‘حکومت دہشتگردی کے واقعات پر قابو میں ناکام ہو چکی ہے‘صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کئے جائیں ‘پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر حبیب اللہ شاکر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع سے ہی دہشتگردی کے خلاف ہے‘ہم ہمیشہ سے دہشتگردی ‘انتہا پسندی ‘فرقہ واریت کے خلاف ہیں‘ سانحہ لاہور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی وجوہات جاننا ہو نگی اور اسے جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -