لاہور دھماکہ ‘ پنجاب حکومت کی استحکام مدارس کانفرنس ملتوی یا جگہ تبدیل کرنیکی تجویز

لاہور دھماکہ ‘ پنجاب حکومت کی استحکام مدارس کانفرنس ملتوی یا جگہ تبدیل ...

  

ملتان (رانا عرفا ن الاسلام سے) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک میں 3اپریل بروز بدھ کو وفا ق امدارس العربیعہ پاکستان کے زیر اہتمام استحکام مدارس کانفرنس منعقد ہونا ہے جس میں ملک بھر سے مدارس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبا و اساتذہ سمیت مولانا قاری محمد حنیف (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جالندھری ، مولانا محمد سلیم اللہ خان ، مولانا فضل الرحمن ،مولانا سمیع الحق ، مولانا گل نصیب ، مولانا حمد اللہ ، مولانا طارق جمیل، پیر ذوالفقار نقشبندی ، پیر نا صر الدین ، مفتی غلام محمد ، مولانا خان محمد شیرانی ، مفتی منیب احمد ، مولانا عبد المالک ، علامہ ڈاکٹر عبد الرزاق سکندر، مفتی عبد الرحیم ، مولانا طاہر اشرفی ، مفتی تقی عثمانی ،مفتی رفیع عثمانی ، مولانا احمد الدھیانوی ، مولانا محمد امجد ، مولانا محمد اجمل قادری ، مولانا زاہد الراشدی ، مفتی کفایت اللہ ، مفتی مظہر اسعدی ،مولانا رشید احمد لدھیانوی ، علامہ غلام مصطفی فردوسی ، مولانا قاضی عبد الرشید ، مولانا زبیر احمد صدیقی ، مولانا حسین احمد ، مولانا اصلاح الدین حقانی ، مولانا امداللہ ، مولانا قاری عبد الرشید ، مولانا مفتی صلاح الدین ، مولانا مفتی مطیع اللہ ، مولانا عبد المجید سمیت دیگر علماء کرام کی بڑی تعدا د شریک ہو نگی اس سلسلے میں وفاق المدار س نے ملک بھر میں اشتہاری مہم کا آغاز گزشتہ ماہ سے کر دیا تھا اور تیاری آخری مراحل میں ہیں گلشن اقبال پارک میں شرکاء اور مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وقاق المدارس العر بیعہ کے اعلی سطح کا اجلاس بھی ہفتہ کے روز شام کو پارک کے اندر منعقد ہوا جس میں علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں شامیانے لگانے سمیت دیگر انتظامات کا آخری شکل دی استحکام مدارس پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں کل بروز منگل سے گلشن اقبال میں پنڈال بنانے کے کام کا آغاز ہونا تھا لیکن اتوار کے روز ہونے والے سانحہ کے باعث انتظامات شروع نہ ہو سکیں گے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاق المدارس کی انتظامیہ کو کانفرنس کو فی الحال ملتوی کرنے یا پھر کانفرنس کی جگہ تبدیل کرنے کے حوالے سے تجویز دی ہے جس کے لئے فوری طور پر وفا ق المدارس العربیعہ اور استحکام مدارس انتظامیہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے اجلاس میں مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلا ن کیا جائے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -