ملتان ‘ بہاولپور میں ریجنل بلڈ سنٹر کا قیام صحت مند خون کی رسائی تک پہلا قدم ہے ‘ اکبر حیات ہراج

ملتان ‘ بہاولپور میں ریجنل بلڈ سنٹر کا قیام صحت مند خون کی رسائی تک پہلا قدم ...

  

ملتان( وقائع نگار )ممبر صوبائی اسمبلی اکبر حیات ہراج نے کہا ہے کہ عوام الناس کو یہ بات ذہن نشین کرانا ہوگی کہ خون دے کر کمزوری نہیں ہوتی بلکہ خون کا عطیہ دے کر جان لیوا متعددبیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔پیسے دے کر انسان کی ضروریات تو پوری کی جاسکتی ہیں مگر خون دے کر جان بچائی جاسکتی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بیماریوں سے پاک خون ضرورت مند کو ہر وقت دستیاب ہو۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ضلع ملتان اور بہاول پور میں 2ریجنل بلڈ سنٹر قائم کئے ہیں جو کہ صحت مند اور صاف خون کی رسائی تک پہلا قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار اکبر حیات ہراج نے ضلعی کمیٹی برائے عطیہ خون کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ نشتر ہسپتال ملتان جلال الدین رومی ،ڈی سی او خانیوال خالد محمود ،ضلع بھر کے ای ڈی اوز ہیلتھ،ای ڈی او ایجوکیشن ،ڈی او سوشل ویلفیئر ،ڈائریکٹر کالجز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔اکبر حیات ہراج نے کہا کہ جان بچانے کے لئے ڈاکٹر بننا ہی ضروری نہیں۔خون کا عطیہ دے کر بھی جان بچائی جاسکتی ہے۔سکریننگ کے بغیر خون کا عطیہ بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتا ہے۔ریجنل بلڈ سنٹر میں خون کی مکمل سکریننگ کروائی جائے گی اور پھر خون کا عطیہ دیا جائے گا۔اس سنٹر کے قیام سے کسی بھی حادثے یا ایمر جنسی کی صورت میں خون بروقت دستیاب ہو سکے گا۔اس سلسلے میں پہلے ڈونرز کی لسٹیں تیار ہوں گی جن کے خون کا ہیپا ٹائٹس بی،سی ،ملیریا،ایڈز اور متعددبیماریوں کے لئے باقاعدہ سکریننگ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ان سنٹر زمیں50ہزار بلڈ ڈونیشن کی سہولت موجود ہے۔ایم پی اے نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں کمیٹی بنائے جائے گی۔جس میں ہر ڈسٹرکٹ کا ای ڈی او ہیلتھ،ای ڈی او ایجوکیشن،ڈی او سوشل ویلفیئر اور ایک سماجی کارکن شامل ہوگا۔چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ نشتر ہسپتال ملتان جلال الدین رومی نے کہا کہ لوگوں کا سٹاف پر اعتماد نہیں ہے۔ان کو لگتا ہے کہ ان کے خون کے عطیات فروخت کردئیے جاتے ہیں۔ان بلڈ بینک کے قیام سے جہاں عوام کو فوری طور پر بیماریوں سے صاف خون دستیاب ہوسکے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -