میپکو کالائن لاسز پورے کرنے کیلئے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کااعلان

میپکو کالائن لاسز پورے کرنے کیلئے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، میلسی ، باگڑ سرگانہ ، ہیڈراجکاں ، راجن پور، خان پور (وقائع نگار228نمائندگان)میپکو نے صارفین کو مشکلات میں مبتلا کرنے اورلائن لاسز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ کااعلان کردیاہے جبکہ جنوبی پناجب کے دیہی علاقوں میں دورانیہ 16گھنٹے پرمحیط ہے۔ملتان سے وقائع نگار کے مطابق دیہی صارفین کو خوار اوراپنے لائن لاسز سے ہونے والے نقصانات کوپورا کرنے کیلئے میپکو نے 18(بقیہ نمبر66صفحہ12پر )
گھٹنے کی لوڈشیڈنگ کااعلان کردیا۔ جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر صارفین کی نظام زندگی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی فراہمی نہ ہونے کابحران 31مارچ2016تک جاری رہنے کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق میپکو ریجن کونیشنل پاورکنٹرول سنٹر اسلام آباد سے کوٹہ سے کم بجلی فراہم کئے جانے کے بعد میپکو نے صارفین کی نظام زندگی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔لوڈشیڈنگ اوربجلی کی فراہمی نہ ہونے کابحران 31مارچ2016تک جاری رہنے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق میپکو ریجن کونیشنل پاورکنٹرول سنٹر اسلام آباد سے کوٹہ سے کم بجلی فراہم کئے جانے کے میپکو نے صارفین کی زندگیاں تلخ کردی ہیں وزارت پانی وبجلی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق شہروں میں بجلی لوڈشیڈنگ کاشیڈول 6گھنٹے جبکہ دیہات میں 8گھنٹے ہے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شہر بھر میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو گئی میلسی کے باسی دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ ہے دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ۔گڑسرگانہ سے نمائندہ پاستان کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی بجلی بحران شروع لائن لاسزاور بجلی چوری کیوجہ سے لوڈشیڈنگ کر کے چھوٹے کاروباری افراد کوبے روزگارکیا جا رہا ہے اس بحران سے گھریلوصارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابقہیڈراجکاں میں بدترین لو ڈشیڈنگ جاری ۔ دورانیہ16گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ، کاروبار زندگی مفلوج ، مکھیوں اور مچھروں نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق ہیڈراجکاں او رنواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔راجن پورسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی ضلع راجن پور میں واپڈا انتظا میہ نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ میں اضافہ کردیا ۔خان پورسے تحصیل رپورٹر کے مطابقگر میوں کی آ مد سے پہلے ہی بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ میں ا ضا فہ عوام بلبلا اُ ٹھے شہروں میں 14گھنٹے اور د یہا توں میں 18گھنٹے تک جا پہنچی۔
لوڈشیڈنگ